اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے پانچ دہشتگرد گروہوں سمیت تراسی عرب اور مقامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں پاکستان میں سرگرم جیش محمد، مشرقی ترکستان تحریک، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور تحریک طالبان پاکستان سمیت یمن کی حوثی تنظیم، خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں سرگرم حزب اللہ، الحجاز میں سرگرم حزب اللہ السعودی، عراق کی منظمہ بدر، عصائب اھل الحق اور شام کی لواء ابو فضل العباس کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے اور ان پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔
.......
/169